رسائی کے لنکس

وِٹنی ہیوسٹن کی آبائی قبرستان میں تدفین


وِٹنی ہیوسٹن کی آبائی قبرستان میں تدفین

وِٹنی ہیوسٹن کی آبائی قبرستان میں تدفین

جب اُن کےجسدِ خاکی کو طلائی رنگ کی تابوت گاڑی میں قبرستان لایا جارہا تھا، پاپ سپر اسٹار کو خراج عقیدت کے طور پر شائقین کا ایک ہجوم سڑک کنارے اور قبرستان کے داخلی موڑ پر جمع تھا

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ وِٹنی ہیوسٹن کی تدفین اتوار کےروز آنجہانی کی آبائی ریاست نیو جرسی میں ہونے والی ایک سادہ نجی تقریب میں ہوئی۔

جب وِٹنی کے جسدِ خاکی کو طلائی رنگ کی تابوت گاڑی میں قبرستان لایا جارہا تھا، پاپ سپر اسٹار کو خراج عقیدت کے طور پر شائقین کا ایک ہجوم سڑک کنارے اور قبرستان کے داخلی موڑ پر جمع تھا۔

وِٹنی کو ویسٹ فیلڈ میں واقع فیئرویو کے قبرستان میں اُن کے والد، جان رسل ہیوسٹن جونیئر کی قبر کے ساتھ والی جگہ دفن کیا گیا۔

اُن کی سادہ تدفین سےایک روز قبل، نیوہوپ بیپٹسٹ چرچ میں ، جہاں بچپن میں وٹنی نے گانے کا آغاز کیا، ایک شایانِ شان تقریب ہوئی جس میں ممتاز گلوکاروں اور فلمی ستاروں کے ایک جھرمٹ نے شرکت کی، جسے اہلِ خانہ نے انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن نشریات کے ذریعے اُن کے چاہنے والوں کو براہِ راست دکھانے کا بندوبست کیا۔

اسٹیو ونڈر، الیشیا کیز اور آر کیلی نےگا کر آخری کلمات پیش کیے، جب کہ شریک مہمانوں میں موسیقی کی دیگر ممتاز شخصیات مثلاً ڈیون واروک اور روبرٹا فلیک شامل تھیں ۔

وٹنی کے شائقین نے اپنی محبت کا اظہار سینکڑوں غبارے، پھول اور کارڈ پیش کرکے کیا، جِس کا گرجا گھر کے باہر انبار لگ گیا۔
گذشتہ ہفتے ، چھ بار گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی گلوکارہ اور اداکارہ کو کیلی فورنیا کے بیورلی ہِلٹن ہوٹل کے کمرے کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
اُن کی موت کی وجوہات کے بارے میں تب تک وثوق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا ،جب تک چند ہفتے بعد ’ ٹوکسی کولوجی‘ کی رپورٹ سامنے نہیں آجاتی۔

XS
SM
MD
LG