رسائی کے لنکس

افریقی ممالک میں سرسام کی ویکسین کی منظوری


اس سے قبل، افریقی ممالک میں یہ ویکسین گذشتہ چار برسوں سے نسبتاً بڑی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو دی جاتی رہی ہے

عالمی ادارہ ِصحت نے افریقہ میں ننھے بچوں کے لیے سرسام کی بیماری کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل افریقی ممالک میں یہ ویکسین گذشتہ چار برسوں سے نسبتاً بڑی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو دی جاتی رہی ہے۔

عالمی ادارہ ِصحت کا کہنا ہے کہ سرسام یا گردن توڑ بخار کے لیے یہ ویکسین عالمی معیار کے عین مطابق ہے اور اب یہ ویکسین ایک برس اور اس سے کم عمر کے بچوں کو بھی دی جا سکتی ہے۔

اس ویکسین کے استعمال سے Meningitis A یا سرسام کی بیماری کے خلاف مدافعت پیدا ہوجاتی ہے۔ سرسام کی بیماری میں بیکٹیریا دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی جھلی کے گرد پھیلتا چلا جاتا ہے اور سوزش پیدا کرتا ہے۔

امریکی ادارہ برائے تدارک ِامراض کا کہنا ہے کہ یہ بیماری چند گھنٹے میں مریض کو ختم کر سکتی ہے۔

دنیا بھر میں اس بیماری کا شکار سب سے زیادہ شکار ایک ہی خطے میں واقع 26 ممالک ہیں، جن میں مغرب میں سینیگال سے لے کر مشرق میں ایتھوپیا تک شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار برسوں میں افریقی ممالک میں سرسام کے حوالے سے دی جانے والی ویکسین کی بدولت 21 کروڑ 70 لاکھ افراد کی زندگی بچانا ممکن ہو سکا۔

اگلے چند سالوں میں، مزید 10 کروڑ افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG