رسائی کے لنکس

ایبولا سے اب تک 8,000 ہلاکتیں: عالمی ادارۂ صحت


رواں برس ایبولا کے مرض سے 7,842 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ یہ اموات زیادہ تر سیرا لیون، لائبیریا اور گِنی جیسے ممالک میں واقع ہوئی ہیں

عالمی ادارہٴصحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق، مغربی افریقہ میں اب تک ایبولا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 20,081 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ تمام وہ کیسز ہیں جنہیں ایبولا کا مرض لاحق ہوا یا جن میں اس مرض کی تشخیص کی گئی یا جن مریضوں کو ایبولا ہونے کا شبہ یا احتمال تھا۔

رواں برس ایبولا کے مرض سے 7,842 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ یہ اموات زیادہ تر سیرا لیون، لائبیریا اور گنی جیسے ممالک میں واقع ہوئی ہیں۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ اموات ہیں جنہیں رپورٹ کیا گیا، جب کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ ایبولا کے مرض سے در حقیقیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو۔

27 دسمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق، ایبولا کے مرض سے سب سے زیادہ سیرا لیون متاثر ہوا، جہاں ایبولا کے 9,409 کیسز درج کیے گئے۔ جبکہ، دوسرے نمبر پر لائبیریا ہے جہاں ایبولا سے ہلاک ہونے والوں والوں کی تعداد 3,413 رہی۔

ایبولا کی موجودہ وبا گذشتہ برس دسمبر میں پُھوٹی تھی اور ماہرین کا خیال ہے کہ ایبولا 2015 کے آخر تک ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ایبولا کے مرض کی تشخیص پہلی مرتبہ 1976ء میں وسطی افریقہ میں ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG