رسائی کے لنکس

سوورا مکھرجی دو کتابیں بھی تصنیف کر چکی تھیں جب کہ ان کے فن پاروں کی متعدد نمائشیں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔

بھارت کے صدر پرنب مکھرجی کی اہلیہ منگل کی صبح انتقال کر گئیں ان کی عمر 75 سال تھی۔

وہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور انھیں رواں ماہ کے اوائل میں دل کے دورے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بھارت کے ایوان صدر نے ٹوئٹر پر سوورا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ 17 ستمبر 1940 کو بنگال کے ضلع جیسور میں پیدا ہوئیں اور جولائی 1957ء میں ان کی شادی پرنب مکھرجی سے ہوئی تھی۔

مرحومہ فن مصوری اور گائیگی میں قابل ذکر کمال رکھتی تھیں۔ وہ موسیقی کی صنف رابند سنگیت کی مغنیہ بھی تھیں اور انھوں نے "گیتانجلی طائفے" بھی تیار کیا تھا۔

سوورا مکھرجی دو کتابیں بھی تصنیف کر چکی تھیں جب کہ ان کے فن پاروں کی متعدد نمائشیں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG