رسائی کے لنکس

نور سلمان کی عدالت میں پیشی، فردِ جرم عائد


فائل
فائل

فردِ جرم میں کہا گیا ہے کہ نور سلمان نے 12 جون کو نائٹ کلب پر شوٹنگ کے واقع کے بعد، گفتگو میں پولیس اور ایف بی آئی کے ساتھ جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لیا

اورلینڈو نائٹ کلب پر مسلح حملہ کرنے والے عمر متین کی بیوہ، نور سلمان منگل کے روز پہلی بار عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، جنھیں کیلی فورنیا کے شہر، سان فرانسسکو کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دو نکات پر مشتمل سر بمہر فردِ جرم کو منگل کے روز کھولا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نور سلمان کو انصاف میں رکاوٹ ڈالنے اور داعش کے لیے متین کی مادی حمایت میں کردار ادا کرنے کے دو وفاقی الزامات شامل ہیں۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ نور سلمان نے 12 جون کو نائٹ کلب پر شوٹنگ کے واقع کے بعد، گفتگو میں پولیس اور ایف بی آئی کے ساتھ جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لیا۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نور سلمان نے اپریل 2016ء کو داعش کے شدت پسند گروپ کو حمایت فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنے شوہر کو معاونت فراہم کی۔

کیلی فورنیا کے شہر، اوکلینڈ میں ابتدائی عدالتی پیشی کے دوران، جو اُس جگہ سے قریب تر ہے جہاں وہ سان فرانسسکو میں اپنے بچے کے ساتھ مقیم تھیں، نور سلمان کے وکیل نے بتایا کہ مقدمے کی کارروائی سےقبل وہ جیل سے اُن کی رہائی کے حصول کی کوشش کریں گے۔

مختصر سماعت کے دوران، نور سلمان نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا کہ اُنھیں عدالت کی کارروائی کو سمجھنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی۔

XS
SM
MD
LG