رسائی کے لنکس

وِکی لیکس کی دستاویزات غلط اور گمراہ کُن : پاکستان


افغان جنگ کے بارےمیں ہزاروں خفیہ کاغذات منظرعام پر آنے کے بعد وکی لیکس کی ویب سائٹ کی ایک فوٹو
افغان جنگ کے بارےمیں ہزاروں خفیہ کاغذات منظرعام پر آنے کے بعد وکی لیکس کی ویب سائٹ کی ایک فوٹو

پیر کی شب اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام اور اس کی سکیورٹی فورسز بشمول آئی ایس آئی نے انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں جِن کا بین الاقوامی برادری خصوصاََ امریکہ نے اعتراف بھی کیا ہے

پاکستان نے ‘وِکی لیکس’ ویب سائٹ پر جاری ہونے والی دستاویزات پر اپنے باقاعدہ ردِعمل میں اُنھیں غلط، گمراہ کُن اور زمینی حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
پیر کی شب اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام اور اس کی سکیورٹی فورسز بشمول آئی ایس آئی نے انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں جِن کا بین الاقوامی برادری خصوصاََ امریکہ نے اعتراف بھی کیا ہے۔

وزاتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وِکی لیکس پر ایک روز قبل اپنے رد عمل میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز نے بھی مشترکہ دشمن کو شکست دینے کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG