رسائی کے لنکس

وکی لیکس انکشافات کے بعد پہلا پاک امریکا رابطہ، کلنٹن کا صدر زرداری کو فون


وکی لیکس انکشافات کے بعد پہلا پاک امریکا رابطہ، کلنٹن کا صدر زرداری کو فون
وکی لیکس انکشافات کے بعد پہلا پاک امریکا رابطہ، کلنٹن کا صدر زرداری کو فون

وکی لیکس کی جانب سے نت نئے انکشافات اور خفیہ دستاویزات کے اجرا پر امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
آج شام امریکی وزیر خارجہ نے صدر زرداری کو فون کیا جس میں دونوں رہنماوٴں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکی لیکس کے انکشافات سے پاک، امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ وکی لیکس انکشافات کے بعد امریکی انتظامیہ کی جانب سے حکومت پاکستان سے اعلیٰ سطح پر یہ پہلا رابطہ ہے۔دونوں رہنما نے اس بات پر بھی ہم آہنگی پائی گئی کہ وکی لیکس انکشافات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ سیاق و سباق سے ہٹ کر اور ناقص معلومات پر مبنی ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرکاری خط وکتابت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
دونوں رہنماوٴں نے اس پہلو پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ انکشافات ماضی کا حصہ ہیں جس سے مستقل کے معاملات اثرانداز نہیں ہوں گے ۔

XS
SM
MD
LG