رسائی کے لنکس

وکی لیکس کے بانی روسی ٹاک شو کے میزبان


وکی لیکس کے بانی روسی ٹاک شو کے میزبان
وکی لیکس کے بانی روسی ٹاک شو کے میزبان

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج روس کی ایک ریاست میں دکھائے جانے والے ایک نئے ٹاک شو کی میزبانی کریں گے۔

آرٹی ٹیلی ویژن نے بدھ کے روز یہ اعلان کیا کہ اس کا نیا ٹاک شو مارچ کے وسط سے شروع ہوگا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسانج برطانیہ کے اس گھر کی فلم بندی کررہے ہیں جہاں انہیں نظر بندی میں رکھا گیاتھا اور جس دوران انہوں نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزمات کا سامنا کرنے کے لیے سویڈن بھیجے جانے کی کوششیں ناکام بنانے کی جنگ لڑی تھی۔

آرٹی ٹیلی ویژن 2005ء میں شروع ہواتھا۔ یہ انگریزی زبان کا 24 گھنٹے دکھایا جانے والا ایک روسی چینل ہے جس کا مقصد روس کے نکتہ نظر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

آرٹی ٹیلی ویژن کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں اس کے ناظرین کی تعداد 43 کروڑ سے زیادہ ہے۔

چینل نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ اسانج کے شو میں کیا پیش کیا جائے گا اور صرف اتنا کہاہے کہ شو کی اقساط اور اس کے مہانوں کے بارے میں تجسس اور رازداری کی باعث اس وقت تفصیلات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

اسانج نے وکی لیکس کی اپنی ویب سائٹ پر امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کی تھیں، جن میں دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور غیر ملکی سربراہوں کے متعلق امریکی عہدے داروں کے تبصرے بھی شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG