رسائی کے لنکس

ولیمز نے ومبلڈن جیت لیا، ’گرینڈ سلیم‘ میں برتری


ولیمز کو اس وقت دنیا کی صف اول کی کھلاڑی تسلیم کیا جاتا ہے۔ اب تک وہ مشہور برطانوی ٹورنامنٹ چھ مرتبہ جیت چکی ہیں۔ اور 33 برس کی عمر میں، وہ چمپین شپ اپنے پاس برقرار رکھنے والی معمر ترین خاتون کھلاڑی ہیں

امریکہ سے تعلق رکھنے والی، سیرینا ولیمز نے لندن کے قریب منعقدہ ’ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ‘ کا ’سنگلز ٹائیٹل‘ جیت لیا ہے، جب کہ آغاز میں اسپین کی گاربین مگوروزا کے خلاف کھیل سست روی کا شکار تھا۔ سیرینا نے یہ سیٹ 4-6، 4-6 کی واضح برتری سے جیتے۔

ولیمز کو اس وقت دنیا کی صف اول کی کھلاڑی تسلیم کیا جاتا ہے۔ اب تک وہ مشہور برطانوی ٹورنامنٹ چھ مرتبہ جیت چکی ہیں۔ اور 33 برس کی عمر میں، وہ چمپین شپ اپنے پاس برقرار رکھنے والی معمر ترین خاتون کھلاڑی ہیں۔

گذشتہ برس اُنھیں کئی فتوحات حاصل ہوئیں۔ اِس وقت ولیمز کے پاس چاروں کے چاروں ’گرینڈ سلیم‘ ٹائٹل ہیں۔ ’سیرینا سلیم‘ اُن کے لیے پہلا نہیں۔ تاہم، اُنھیں 2003-2002ء میں یہی برتری حاصل رہی۔

تاہم، جس بات نے ٹینس کے شائقین کو اطمینان بخشا ہے وہ ہے ولیمز کے لیے ایک اور سنگ میل، یعنی اصل ’گرینڈ سلیم‘ کا حصول، کیونکہ اُنھوں نے ایک سال کے اندر چاروں کی چاروں اہم چمپین شپس جیتی ہیں۔

’آسٹریلین اوپن‘ اور ’فرینچ اوپن‘ کے بعد، ولیمز کی ومبلڈن میں برتری نے اُنھیں ایک مثالی فتح سے ہمکنار کیا ہے۔ اس کے بعد اُن کے لیےاب صرف ’یونائٹڈ اسٹیٹس اوپن‘ کی جیت باقی ہے، جو ستمبر میں نیویارک میں ہونے والی ہے۔

XS
SM
MD
LG