رسائی کے لنکس

خواتین کرکٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 92 رنز سے شکست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گروپ بی کے اس میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

خواتین کے عالمی کرکٹ کپ کے گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی۔

بھارتی شہر کٹک میں جمعہ کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

رچل ہینس 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔
پاکستان کی طرف سے سعدیہ یوسف نے تین، اسماویہ اقبال نے دو اور سمیعہ صدیقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 83 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بسمہ معروف 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔


بھارت میں کھیلے جانے والے خواتین کرکٹ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کے میچ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد کٹک میں منتقل کیے گئے تھے جب کہ گروپ اے کے میچز ممبئی میں کھیلے جارہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG