رسائی کے لنکس

لفظ کہانی: Buddha


لفظ کہانی: Buddha
لفظ کہانی: Buddha

اردو میں عام محاورے میں استعمال ہونے والے لفظ بدھو کا لفظی مطلب بے وقوف نہیں بلکہ عقل مند ہے اور احمق یا نادان کے لئے طنزیہ طور پر استعمال ہوا کرتا تھا


ایک ویت نامی گوہری کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے یشم ِ سبز یعنی جیڈ سے بدھ کا مجسمہ تیار کرے گی جس میں کوئی جوڑ، ٹانکا نہیں ہوگا اور یہ مجسمہ ساری دنیا میں گوتم بدھ کا سب سے بڑا مجسمہ ہوگا۔

انگریزی میں لفظ Buddha دراصل پالی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے آگاہ یا وہ جسے روشنی مل گئی ہو اور جو بہت علم والا ہو۔ اس کی بنیاد سنسکرت میں ہے۔

فی الحال گوتم بدھ کے عظیم الجثہ مجسمے دیکھنے کے لئے سیاح جاپان اور چین کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن ویت نام میں بننے والا یہ بت برما سے لائے گئے جیڈ سے تراش کر بنایا جائے گا، جس کا وزن 35 ٹن ہے۔

اردو میں عام محاورے میں استعمال ہونے والے لفظ بدھو کا لفظی مطلب بے وقوف نہیں بلکہ عقل مند ہے اور احمق یا نادان کے لئے طنزیہ طور پر استعمال ہوا کرتا تھا۔

XS
SM
MD
LG