رسائی کے لنکس

لفظ کہانی: میاں کا مطلب


لفظ کہانی: میاں کا مطلب
لفظ کہانی: میاں کا مطلب

اس کے جو مفاہیم، لغات درج کرتی ہیں ان میں مالک، شوہر، سردار، جناب، اچھے صاحب، وغیرہ شامل ہیں۔

نیک محمد بلوچ نے قلعہ سیف اللہ، بلوچستان سے پوچھا ہے کہ بعض عورتیں شوہر کو میاں کہتی ہیں اور بعض لوگ اللہ کو میاں۔ یہ مماثلت کیوں ہے؟

بلوچ صاحب، میاں اگر خطاب کے طور پر استعمال ہو تو اس میں عزت و تکریم کا مفہوم شامل ہوتا ہے۔ اللہ میاں کہنا ایسا ہی ہے جیسے کچھ لوگ اللہ صاحب اللہ پاک یا اللہ جی کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میاں کے لفظ میں مالک اور سردار جیسے مفاہیم بھی شامل ہیں۔

چنانچہ شوہر کے لئے میاں کا لفظ استعمال کرنے میں بھی عزت کا مفہوم مضمر ہے، کیونکہ اس سے مراد گھر کا سردار اور مالک ہوتی ہے۔

اس کے جو مفاہیم، لغات درج کرتی ہیں ان میں مالک، شوہر، سردار، جناب، اچھے صاحب وغیرہ شامل ہیں۔

ایک ڈکشنری یہ بھی کہتی ہے کہ ایک زمانے میں یہ راجپوت شہزادوں کا خطاب ہوا کرتا۔ چنانچہ میاں جی کا خطاب باپ، دادا، یا سکول ٹیچر کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ اور اسی طرح میاں ایک ذات بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG