رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ: ارجنٹائن کی جنوبی کوریا پر جیت


ارجنٹائن نے فٹ بال ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ ارجٹنائن کی جانب سے یہ گول اس کے کھلاڑی گونزیلو ہیگوین نے کیے۔ اس کامیابی کے بعد ارجنٹائن کی اگلے مرحلے میں داخل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ہیگوین نے اس میچ میں تین گول کرکے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا ، جو 2002 ء کے بعد سے فٹ بال کے عالمی ٹورنامنٹ کا پہلا ہیٹ ٹرک ہے۔ اپنے راؤنڈ میں دو فتوحات کے بعدارجنٹائن نے چھ پوائنٹ حاصل کرلیے ہیں اور وہ اپنے گروپ میں سرفہرست ہے۔ جب کہ کوریا کے تین پوائنٹ ہیں اور نائیجریا اور یونان ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ورلڈ کپ کے جمعرات کو ہونے والے مقابلوں میں گروپ بی میں یونان کا سامنا نائیجریا سے جب کہ گروپ اے میں میکسیکو کا فرانس سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG