رسائی کے لنکس

اسپین ور لڈ چیمپئن!


فت بال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین ٹرافی وصول کرنے کے بعد
فت بال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین ٹرافی وصول کرنے کے بعد

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے سوکر سٹی سٹیڈیم میں اسپین انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل جیت کرورلڈ چیمپئن بن گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے سوکر سٹی سٹیڈیم میں اسپین انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل جیت کرورلڈ چیمپئن بن گیا ہے۔

مقررہ ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کو ئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی مگر اضافی وقت کےآخری چند لمحوں کے دوران اسپین کے کھلاڑی آندرے انیئسٹانے گول کر کےاپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ اس کے لئے فتح کا سبب بنی۔

فٹبال کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اسپین نے یہ اعزاز جیتا ہے۔ یہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ اسپین پہلی ٹیم ہے جو کسی عالمی کپ کا افتتاحی میچ ہارنے کے باوجود ٹرافی کی حقدار ٹھہری ہے۔ اسپین فٹ بال کا یورپی چیمپئن بھی ہے۔

اسپین کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی ہالینڈ پر حملے شروع کر دیئے تھےمگر اس نے کئی اچھے موقع ضائع کئے۔ مقررہ ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کو ئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ صفر صفر سے برابر رہا ۔

توقع کے مطابق فائنل سخت مقابلہ ثابت ہوا اور میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کوتیرہ نو پیلے کارڈ دکھائے گئےجن مین آٹھ ہالینڈ کے لیے تھے۔ اضافی وقت کے انیسویں منٹ میں ہالینڈ کے کھلاڑی جان ہیٹنگا کو لال کارڈ دکھا کر کھیل سے باہر نکال دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا فائنل دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG