رسائی کے لنکس

عالمی کپ ہاکی : جرمنی کی کینیڈا کے خلاف جیت


نئی دہلی میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بدھ کو عالمی چمپین جرمنی نے کینیڈا کی ٹیم کو باآسانی صفر کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔

بدھ کو دیگر میچوں میں ارجنٹینا کا مقابلہ جنوبی کوریا سے اور ہالینڈ کا نیوزی لینڈ سے ہو رہا ہے۔

پاکستان کی ٹیم عالمی کپ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ جمعرات کو انگلستان کے خلاف کھیلے گی۔

انگلستان کی ہاکی ٹیم عالمی کپ میں اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکی ہے جب کہ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG