رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ: برازیل باہر، ہالینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا


ورلڈ کپ: برازیل باہر، ہالینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ورلڈ کپ: برازیل باہر، ہالینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہالینڈ برازیل کو دو صفر سے ہرا کر جنوبی افریقہ میں ہونے والے 2010ء ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ہالینڈ کے میڈ فیلڈر ویزلی شنائڈر نے جمعے کو پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے میچ میں اڑسٹھویں منٹ میں سر سے گول اسکور کیا۔

میچ کے دسویں منٹ میں روبن ھو نے برازیل کو ایک گول کی برتری دلا دی۔

ہالینڈ نے تریپن ویں منٹ میں گول برابر کر دیا، جو برازیل کے فلیپ میلو نے خود ہی کیا، جسے بعد میں اُس وقت کھیل سے باہر بھیج دیا گیا جب شنائیڈر نے ایک اور گول کا اضافہ کیا۔

برازیل ورلڈ کپ کا فیورٹ چلا آرہا تھا ۔

جمعے کو ہی جاہنسبرگ میں یوروگوائے اور گھانا کوارٹر فائنل میں مدِ مقابل ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG