رسائی کے لنکس

فٹبال ورلڈ کپ:نیدرلینڈز نے ڈنمارک کو ہرا دیا


جنوبی افریقہ میں ورلڈ کپ فٹ بال کے ایک مقابلے میں نیدرلینڈز نےڈنمارک کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پوائنٹ حاصل کرلیے۔

جوہانسبرگ کے اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ ، دویورپی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ تھا۔ اس میچ میں نیدرلینڈز اپنا یہ اعزاز برقرار رکھنے میں ناکام رہا کہ اس ٹورنامنٹ میں اس کے پاس سب سے بہتر فاروڈ کھلاڑی ہیں۔

گروپ ای کے اس میچ میں پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابرتھا۔ تاہم کھیل کے 46 ویں منٹ میں ڈچ ٹیم سکور بورڈ پر اپنا اکاؤنٹ کھولنے میں کامیاب ہوگئی۔ بال کلیئر کرنے کوشش کرنے والے ڈنمارک کے دفاعی کھلاڑی سائمن پولسن کے ایک ہیڈ پر، ڈینیئیل ایگر نے گیند کو گول میں پھنک کر ڈنمارک پر اپنے ملک کو سبقت دلانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

کھیل کے 85 ویں منٹ میں ڈیرک کویٹ نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔

XS
SM
MD
LG