رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ: پیراگوئے کی سلوواکیا پر جیت


فٹ بال ورلڈ کپ: پیراگوئے کی سلوواکیا پر جیت

فٹ بال ورلڈ کپ: پیراگوئے کی سلوواکیا پر جیت

جنوبی افریقہ میں فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک مقابلے میں پیراگوئے نے سلوواکیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر گروپ ایف میں چا ر پوائنٹس کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

پیراگوئے کے کھلاڑی اینریک ویرا نے لوکس باریوس کے پاس پر 27 ویں منٹ میں لیفٹ کارنر سے گیند گول میں پھینک کراپنی ٹیم کو سلوواکیا پر برتری دلا دی۔ جب کہ کھیل کے 86 ویں منٹ میں کرسٹین ریوروس نے 12 میٹر کے فاصلے سے شاٹ لگاکرگول کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

سلوواکیا 1993 ء میں سابق چیکوسلاواکیا سے الگ ہونے کے بعد اپنا پہلا اہم ٹورنامنٹ کھیل رہاہے۔ جب کہ پیراگوئے کی ٹیم اپنی اچھی کارکردگی کی بنا پر دو میچ کھیل کر چار پوانٹس حاصل کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG