رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اتوار سے شروع ہورہا ہے


T20_main
T20_main

پاکستان اور بھارت روایتی حریف بھی ہیں ۔ دونوں کو ایک دوسرے پر برتری ثابت کرنے کے لئے21 مارچ کو ایک دوسرے کا سخت مقابلہ کرنا ہوگا۔ یہ میچ میرپور میں کھیلا جائے گا۔

کراچی ... کرکٹ کی دنیا کا ایک اہم ایونٹ۔۔”ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014ء “ اتوار سے بنگلہ دیش میں شروع ہورہا ہے۔ بڑی ٹیموں کے میدان میں اترنے سے پہلے 8چھوٹی ٹیموں کو کوالیفائنگ راوٴنڈ کھیلنا ہوں گے۔ ان میں بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال ،ہانگ کانگ ، آئرلینڈ، زمبابوے،ہالینڈ اور عرب امارات شامل ہیں۔

پہلے روز دو میچیز ہوں گے ۔ دلچسپ امریہ ہے کہ میزان ٹیم کو بھی کوالیفائی راوٴنڈ کھیلنا ہوگا اس کے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ میزبان ٹیم یعنی بنگلہ دیش کو پہلے ہی دن ، پہلے ہی میچ میں خود کو منوانے کے لئے افغانستان سے پنجہ آزمائی کرنا ہوگی۔

افغانستان ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو شکست کا مزا چٹا چکا ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

اسی طرح ہانگ کانگ اور نیپال کو بھی ایک دوسرے کے خلاف ”اعلان جنگ“ کرتے ہوئے کوپہلے دن ہی الیفائنگ راوٴنڈ کھیلنا ہوگا۔

کوالیفائنگ راوٴنڈ ز جیتنے والی دو ٹیموں کو دوسرے مرحلے میں پہلے سے موجود 8ٹیموں کے ساتھ ”سپر 10“ کا مرحلہ عبور کرنا ہوگا۔ ان آٹھ ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا ،انگلینڈ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اہم ترین مقابلہ
یہ پانچواں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ پاکستان اور بھارت روایتی حریف بھی ہیں ۔ دونوں کو ایک دوسرے پر برتری ثابت کرنے کے لئے21 مارچ کو ایک دوسرے کا سخت مقابلہ کرنا ہوگا۔ یہ میچ میرپور میں کھیلا جائے گا۔

اگلے مرحلے کے طور پردو سیمی فائنل اور بعد ازاں فائنل کھیلا جائے گا۔ پہلا سیمی فائنل 3 ، دوسرا 4 اور ورلڈ کپ کا فائنل 6 اپریل کوکھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG