رسائی کے لنکس

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب تک پہنچنے کی پیش گوئی


Reuters

Reuters

دنیا میں یورپ میں سب سے زیادہ 75 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ ایشیا پیسفک میں بھی ایک بڑی تعداد انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے

جیسے جیسے نئی ٹیکنالوجی کی ایجادات میں تیزی آتی جارہی ہے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے مرتب کی گئی ٹیلی کمیونیکشن ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین بلین تک پہنچ جائےگی۔

عالمی سطح پر تیار کی گئی رپورٹ میں رواں سال 2014 کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب تک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین میں سے تین چوتھائی کا تعلق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جبکہ دو تہائی ترقی پذیر ممالک سے ہیں۔

افریقہ میں رواں سال تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک تہائی جبکہ امریکہ میں یہ تعداد دو تہائی تک ہوجائے گی۔

دنیا کے ممالک میں یورپ میں سب سے زیادہ 75 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ ایشیا پیسفک میں بھی ایک بڑی تعداد انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن ٹیلیفون استعمال کرنےوالے صارفین کی تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ موبائل فون کے استعمال کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

یورپ میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنےوالے افراد کی تعداد 64 فیصد امریکہ میں 59 فیصد، عرب ممالک میں 25 فیصد ایشیائی ممالک میں 23 فیصد جبکہ افریقہ میں 19 فیصد افراد موبائل انٹرنیَٹ استعمال کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکشن یونین کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی رواں سال کے اختتام تک کافی حد تک اضافہ دیکھنے آئے گا۔

جیسے جیسے موبائل صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ہی موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
XS
SM
MD
LG