رسائی کے لنکس

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر


انڈونیشیا میں نماز عید کا ایک منظر
انڈونیشیا میں نماز عید کا ایک منظر

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

سعودی عرب، خلیجی ممالک، امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جمعرات کو عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

ماہ رمضان کے اختتام پر اسلامی مہینے شوال کی یکم تاریخ کو مسلمان عید الفطر مناتے ہیں۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

مصر میں تحریر چوک میں جمع ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی جب کہ عبوری صدر عدلی منصور نے قاہرہ کی ایک مسجد میں عید کی نماز پڑھی۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو ہمارے مسلمان احباب کے ساتھ افطار کا موقع ملا، جو عنایت پر شکرگزاری کی روایت کی یاد دہانی کراتی ہے۔‘‘

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں چند ایک مقامات کے علاقہ بعض قبائلی علاقوں میں بھی جمعرات کو عید منائی جا رہی ہے تاہم سرکاری سطح پر عید کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کی شام کراچی میں منعقد ہوگا۔
XS
SM
MD
LG