رسائی کے لنکس

یوگا کے پہلے عالمی دن کے موقع پر لاکھوں افراد کی شرکت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس شہر میں موسم گرما کے پہلے روز ہر سال یوگا کی تقریب منعقد کی جاتی ہے، مگر اس سال پہلی مرتبہ دنیا بھر میں منائے جانے والے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ایسا کیا گیا۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے قدیم ورزش یوگا کے اعزار میں عالمی دن کے موقع پر تقریبات میں شرکت کی جو ان کے بقول صحت، مسرت اور امن کا ذریعہ ہے۔

اتوار کو یوگا کا پہلا عالمی دن منایا گیا، جس کا اعلان اقوام متحدہ نے گزشتہ سال کیا تھا۔

ہزاروں افراد اپنی چٹائیاں لے کر نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں پہنچے جہاں دن بھر مفت یوگا اسباق دیے گئے۔

اس شہر میں موسم گرما کے پہلے روز ہر سال یوگا کی تقریب منعقد کی جاتی ہے، مگر اس سال پہلی مرتبہ دنیا بھر میں منائے جانے والے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ایسا کیا گیا۔

چند بلاک دور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سفید لباس پہن کر اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر ایک پلازہ میں یوگا کے سینکڑوں عقیدت مندوں کے ساتھ علی الصباح ایک تقریب میں شرکت کی۔

یوگا پانچ ہزار قبل بھارت میں شروع ہوئی۔ بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں ہونے والی ایک یوگا کلاس کی قیادت کی اور کہا کہ عالمی دن دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

XS
SM
MD
LG