رسائی کے لنکس

کرکٹ کے نو عالمی کپ مقابلوں کے نمایاں ریکارڈز


کرکٹ کے نو عالمی کپ مقابلوں کے نمایاں ریکارڈز
کرکٹ کے نو عالمی کپ مقابلوں کے نمایاں ریکارڈز

ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلین باؤلر گلین میگرا 71وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں ۔ ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ (26)وکٹیں بھی انھوں نے ہی حاصل کی ہیں۔ پاکستان کے وسیم اکرم 55وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کرکٹ کے دسویں عالمی کپ کے مقابلے جاری ہیں اور شائقین کرکٹ گذشتہ ٹورنامنٹس کی طرح اس بار بھی بہت سے ریکارڈ بنتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اب تک کھیلے جانے والے نو کرکٹ ورلڈ کپ کے چیدہ چیدہ ریکارڈز پیش خدمت ہیں۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور بھارت نے برمودا کے خلاف 2007ء کے ورلڈ کپ میں بنایاتھا جو کہ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 413رنز تھا اور سب سے زیادہ فرق سے جیتا جانے والا میچ بھی یہی تھا جو کہ بھارت نے 257رنز سے جیتا تھا۔ اس سے قبل 2003ء میں آسٹریلیانے نمبیا کے خلاف 256رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

دسویں ورلڈ کپ کے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اب تک سب سے زیادہ چار ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ 51میچز بھی جیتے ہیں۔

ٹنڈولکر
ٹنڈولکر

بھار ت کے سچن ٹنڈولکر 1796رنز کے ساتھ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جبکہ دوسرا نمبر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کاہے جنہوں نے 1537رنز بنائے ہیں۔ 673رنز کے ساتھ کسی ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی ٹنڈولکر کے حصے میں ہے۔

ان عالمی مقابلوں میں تیز ترین سینچری آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کی ہے جو انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2007ء میں 66گیندوں پر اسکور کی تھی جبکہ تیز ترین نصف سینچری بنانے کا اعزازنیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم کے پاس ہے جنہوں نے 2007ء میں بیس گیندوں پر پچاس رنز مکمل کیے ۔

پونٹنگ
پونٹنگ

ان عالمی مقابلوں میں سب سے زیادہ چھکے یعنی 30رکی پونٹنگ نے مارے ہیں۔ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کا ہے جو کہ188رنز ناٹ آؤٹ ہے اور یہ انھوں نے 1996ء میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے خلاف بنایا تھا۔1999ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کے راہول ڈریوڈ اور ساروو گانگولی کے مابین 318رنز کی شراکت داری اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

گذشتہ نوعالمی کپس کے کسی ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سینچریا ں اسکور کرنے والوں میں مارک وا، ساروو گانگولی اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں جنہوں نے تین ، تین سینچریاں بنائی ہیں۔ ایک میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کے
پاس ہے جنہوں نے چار مرتبہ نصف سینچریاں اسکور کی ہیں۔اس کے علاوہ اب تک کے ورلڈ کپس میں سب سے زیادہ (17)نصف سینچریاں بنانے کا اعزاز بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے۔

وسیم اکرم
وسیم اکرم

ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلین باؤلر گلین میگرا 71وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں ۔ ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ (26)وکٹیں بھی انھوں نے ہی حاصل کی ہیں۔ پاکستان کے وسیم اکرم 55وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سری لنکا کے میلنگا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔ان مقابلوں میں ہیٹرک کرنے والوں میں چیتن شرما،ثقلین مشتاق اور برٹ لی شامل ہیں۔ بھارتی باؤلر چیتن شرما دنیائے کرکٹ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں ہیٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔

وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے انھوں نے اب تک 52کھلاڑیوں کو پویلین کا رستہ دکھایا ہے۔ سب سے زیادہ کیچ (25)پکڑنے کا سہرا رکی پونٹنگ کے سر ہے۔

پاکستان کے جاوید میانداد اور بھارت کے سچن ٹنڈولکرنے سب سے زیادہ(چھ) ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔

XS
SM
MD
LG