رسائی کے لنکس

بہتر سالہ امیتابھ بچن 5 عشروں پر پھیلے اپنے فلمی کیرئیر میں 150 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ 49 سالہ سلمان خان کی اب تک کی گئی فلموں کی تعداد 80 ہے جبکہ اکشے کمار بھی اب تک 150 فلموں میں کام کرچکے ہیں

بالی وڈ کے میگا اسٹارز امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والے 100 مشہور افراد میں شامل ہوگئے ہیں۔

امریکی میگزین’ فوربز‘ کی جاری کردہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی 100 سیلبریٹیز کی لسٹ میں امیتابھ بچن اور سلمان خان مشترکہ طور پر براجمان ہیں 71 ویں نمبر پر جن کی انفرادی آمدنی 33.5 ملین ڈالرز ہے جبکہ اکشے کمار 32.5 ملین ڈالرز کے ساتھ 76 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بہتر سالہ امیتابھ بچن 5 عشروں پر پھیلے اپنے فلمی کیرئیر میں 150فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ 49 سالہ سلمان خان کی اب تک کی گئی فلموں کی تعداد 80 ہے جبکہ اکشے کمار بھی اب تک 150 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

سنگر کیٹی پیری کا نمبر سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں تیسرا ہے۔ ان کی آمدنی 135ملین ڈالرز ہے۔

امریکی پروفیشنل باکسر فلائیڈ مے ویدر300 ملین ڈالرز کے ساتھ سب سے زیادہ معاوضہ پانے والوں میں سرفہرست یعنی پہلے نمبر ہیں۔

دوسرا نمبر فلپائنی باکسر مینی پیکیو کا ہے جن کی آمدنی 160ملین ڈالرز ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ان کی آمدنی 31 ملین ڈالرز ہے اور فہرست میں ان کا نمبر 82 واں ہے۔

XS
SM
MD
LG