رسائی کے لنکس

سال 2013ء، بولی وُوڈ کے لیے کیسا رہا


اس سال یکم جنوری سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک 135 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان میں سے کچھ ہٹ، کچھ سپر ہٹ اور کچھ میگا ہٹ ثابت ہوئیں جبکہ درجنوں فلمیں ایسی بھی تھیں جو بری طرح فلاپ ہوئیں۔

سال 2013ء اب صرف 20 دن کا مہمان رہ گیا ہے۔ بالی وُوڈ کے حوالے سے دیکھیں تو یہ سال نہایت سود مند رہا ہے۔ اس سال 100 کروڑ روپے کمانے والی فلموں کے کلب میں سب سے زیادہ فلمیں شامل ہوئیں جواس سال کا ہمیشہ منفرد اعزاز رہے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ اسی سال میں فلموں کا ایک نیا کلب بھی وجود میں آیا۔ اور یہ کلب ہے ایسی فلموں کا جنہوں نے 200 کروڑ روپے کاریکارڈ بزنس کرکے آنے والی فلموں کے لئے ایک نیا ’گول‘ سیٹ کر دیا ہے۔

اس سال یکم جنوری سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک 135 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان میں سے کچھ ہٹ، کچھ سپر ہٹ اور کچھ میگا ہٹ ثابت ہوئیں جبکہ درجنوں فلمیں ایسی بھی تھیں جو بری طرح فلاپ ہوئیں۔ آئیے بھارتی ویب سائٹ ’گلیم شیم‘ کے توسط سے اس سال کروڑوں روپے کمانے والی ان فلموں پر ایک تفصیلی نظر ڈالیں:

چنائی ایکسپریس
روہت شیٹھی کی یہ فلم اس قدر کامیاب ہوگی۔ یہ شاید کبھی خود انہوں نے بھی نہیں سوچا ہوگا۔ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی اداکاری سے سجی اس فلم نے 200 کروڑ سے بھی زیادہ کا بزنس کیا اور انڈین سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی۔

یہ جوانی ہے دیوانی
یہ بھی دپیکا پڈکون کی فلم ہے جس میں رنبیر کپور ان کے ہیرو تھے۔ اس فلم نے بھی خوب پیسہ کمایا۔ اسے کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے تیار کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم نے کروڑوں کا بزنس کیا اور کامیابی کے نئے ریکارڈ اپنے نام کئے۔

کرش تھری
راکیشن روشن کے ڈائریکشن اور رہتک روشن کی اداکاری کے ہنر لئے ’کرش تھری‘ باکس آفس پر آئی تو یوں لگا کہ جیسے باقی سب فلمیں اس سے مات کھا گئی ہوں۔ فلم نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سمیت تینوں ’خانز‘ کی فلموں کو بھی روند ڈالا۔ فلم نے بہت ہی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ بزنس کرنے کے ریکارڈ بنائے۔

بھاگ میکھا بھاگ
اس فلم کا نانام دلکش تھا نہ کہانی سے ایسی امیدیں تھیں لیکن فلم سپر، ڈوپر ہٹ ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سال کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم نے باکس آفس سے صرف 24 دنوں میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سمیٹے۔

گرینڈ مستی
رتیش دیش مکھ، وویک اوبرائے اور آفتاب شیودسانی کی اس فلم کے ڈائیلاگز پر بہت زیادہ تنقیدیں ہوئیں احتجاج کی دھمکیاں بھی ملیں لیکن اس کے باوجود فلم نے 100کروڑ کا بزنس کیا۔

ریس ٹو
سیف علی خان کے ساتھ اس فلم میں بھی دپیکا پڈکون نے ہی ہیروئن کا کردار نبھایا۔ یہ فلم اس سال جنوری میں 14 دیگر فلموں کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی جن میں سے سب سے زیادہ بزنس کیا اسی ’ریس ٹو‘ نے۔ سوکرروڈ کا بزنس کرکے یہ سال 2013ء کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

رام لیلا
سنجے لیلا بنسالی کی اس فلم کی ہیروئن ایک مرتبہ پھر دپیکا ہی بنیں۔ فلم میں ان کا ساتھ دیا رنویر سنگھ نے۔ فلم نے کھڑکی توڑ رش لیا اور اب بھی لے رہی ہے۔

عاشقی ٹو
ادتیہ رائے کپور اور شردھاکپور اسی فلم کے ذریعے اسٹار بنے۔ اسے موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ سن 1990ء میں ریلیز ہونے والی میوسیکل بلاک بسٹر فلم ’عاشقی‘ کا سیکوئل تھا۔ فلم کی موسیقی نے فلم کو ہٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فلم نے بھی 100کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

دھوم تھری
2013ء کے آخری مہینے یعنی دسمبر میں20تاریخ کو ’دْھوم تھری‘ ریلیز ہوگی۔عامر خان، ابھیشیک بچن، اُدے چوپڑا اور کترینا کیف کی اس فلم سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ باکس آفس پر واقعی ’دھوم‘ مچادے گی۔ فلم کے سیٹیلائٹ حقوق پہلے ہی 75 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں۔ لہذا توقع کی جارہی ہے کہ ’دھوم تھری‘ 2013ء کی میگا ہٹ فلموں میں ایک نیا اضافہ ثابت ہوگی۔
XS
SM
MD
LG