رسائی کے لنکس

جنوبی یمن میں جھڑپیں: 12شدت پسند اور دو فوجی ہلاک


جنوبی یمن میں جھڑپیں: 12شدت پسند اور دو فوجی ہلاک
جنوبی یمن میں جھڑپیں: 12شدت پسند اور دو فوجی ہلاک

یمن کےفوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جنوبی یمن میں ہونے والی جھڑپوں میں القاعدہ سے منسلک 12شدت پسند اور کم از کم دو یمنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جہاں پرملک میں جاری سیاسی بدامنی کےدوران باغیوں نے متعدد حملے کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی جھڑپیں زنزبار کے شہر سے باہر واقع ہوئیں جو، ابیان صوبے میں القاعدہ کا گڑھ خیال کیا جاتا ہے۔

جنگجوؤں نے مئی میں زنزبار اور جنوب کے ایک دوسرے شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ تشدد سے بچنے کےلیے زنزبار کی آبادی کا زیادہ تر حصہ عدن کی بندرگاہ کی طرف بھاگ نکلا ۔
جمعرات کے روز یمن کی وزارتِ دفاع نےبتایا ہے کہ تشدد کا شکارشہر میں دہشت گردوں نے بڑے دہانے سےگولہ باری کے دو راؤنڈ فائر کرکےدو افرادکو ہلاک کردیا۔

مسلح شدت پسند گذشتہ ہفتےجنوبی یمن کے ہوطا نامی قصبے کے قریب بھی حکومتی عمارتوں پر تازہ حملے کر چکے ہیں۔

علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ پسپا ہونے سے قبل حملہ آوروں نے ہوطا کے قریب موسیٰ میر میں سکیورٹی ہیڈکوارٹرز اور کونسل کے دفاتر پرمختصروقت کے لیے قبضہ جما لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG