رسائی کے لنکس

یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالفین کی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک


یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالفین کی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک
یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالفین کی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکومت کی حامی فورسز اور صدر علی عبداللہ کے مخالفین کے درمیان تازہ جھڑپوں میں کم ازکم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ کئی مظاہرین جمعرات کے روز گھات لگا کر چلائی جانے والی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔

یمنی دارالحکومت میں تشدد کے واقعات میں اضافہ گذشتہ ہفتے نوجوانوں کی ایک تنظیم کی جانب سے مظاہرے شروع کرنے کے بعد ہوا۔ جس کے بعد اتوار سے اب تک 85 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت میں جاری اس تشدد میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کی حامی فورسز اور اس سال کےشروع میں منحرف ہوکر حزب اختلاف کے ساتھ مل جانے والے ایک فوجی جنرل کے سپاہیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہیں۔

منگل کو دیر گئے فریقین کے درمیان فائربندی کا ایک معاہدہ ہوا تھا مگر سرگرم کارکنوں اور عینی شاہدوں کا کہناہے کہ اس سے اگلے روز سرکاری فورسز نے کم ازکم نو افراد کو ہلاک کردیا۔

فوجی دستوں نے تدفین کے موقع پر جمع ہونے سوگواروں اور چینج اسکوائر میں عام شہریوں کے خیموں پر حملے کیے جو انہوں نے صدر صالح کی برطرفی پر زور دینے کے لیے لگارکھے تھے۔

یمن کے تنازع کے حل کے لیے چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل نے اپریل ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس پر صدر صالح نے اپنی رضامندی ظاہر کردی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے صدر تین بار معاہدے کے مسودے پر دستخطوں کے وقت اس سے پھر چکے ہیں۔

صدر صالح گذشتہ کئی مہینوں سے علاج کی غرض سے سعودی عرب میں ہیں ۔ وہ جون میں صدارتی محل پر ایک حملے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG