رسائی کے لنکس

فرینڈز آف یمن ڈونرز کانفرنس میں چار ارب ڈالر کے وعدے


بین الاقوامی عطیہ دہندگان نے افلاس زدہ ملک یمن کو اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے میں مدد اور اپنی معیشت کو ترقی دینے کے لیے چار ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

برطانیہ کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دارالسٹیئربرٹ نے کہاہے کہ زیادہ تر عرب اور مغربی اقوام پر مشتمل تنظیم ’ فرینڈز آف یمن ‘ نے بدھ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈونرز کانفرنس کے دوران اس رقم کے وعدے کیے۔

گذشتہ تقریباً دوسال کے دوران اس سلسلے کی یہ پہلی کانفرنس تھی۔

عطیے کا سب سے بڑا وعدہ میزبان ملک سعودی عرب نے کیا۔ یمن کے ترقیاتی منصوبوں اور ملک میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب نے سوا تین ارب ڈالر فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ اس رقم کی تقسیم کس طرح کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG