رسائی کے لنکس

سکیورٹی حکام کے مطابق یہ افراد شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے کہ غلطی فہمی کی بنیاد پر اُن کو یہ سمجھ کر نشانہ بنایا گیا کہ یہ القاعدہ کے کارکنوں کا قافلہ ہے۔

یمن میں ایک فضائی کارروائی میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق یہ افراد شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے کہ غلطی فہمی کی بنیاد پر اُن کو یہ سمجھ کر نشانہ بنایا گیا کہ یہ القاعدہ کے کارکنوں کا قافلہ ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق عہدیدار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ملک کے وسطی صوبے بیاد میں ہونے والا یہ حملہ کس طرز کے جہاز سے کیا گیا تاہم مقام قبائلی ذرائع کے بعد ان افراد کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک عہدیدار کے مطابق فضائی حملے میں القاعدہ کے کارکنوں کا قافلہ بچ نکلا اور میزائل اُس گاڑی پر جا لگا جس میں شادی پر جانے والے افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ پانچ نے اسپتال میں دم توڑا۔
XS
SM
MD
LG