رسائی کے لنکس

یمن: القاعدہ کا سینیئر کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک


القاعدہ کا ایک سینیئر رہنماء یمن میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔ فہد الاقوسو ’’گلف ریجن‘‘ میں القاعدہ کا سرکردہ لیڈر تھا اور وہ 2000ء میں امریکہ کے جنگی جہاز (یو ایس ایس کول) پر بم حملے میں انتہائی مطلوب تھا۔

یمن میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ اتوار کو ملک کے جنوبی صوبے شہوا میں میزائل حملے میں فہد اپنے ایک قریبی ساتھی کے ہمراہ مارا گیا۔

واشنگٹن میں یمنی سفارت خانے نے کہا ہے کہ فہد قوسو ’’یمن کو انتہائی مطلوب دہشت گرد تھا‘‘۔

یمنی عہدیداروں نے کہا کہ فہد قوسو کے مارے جانے کے بعد پیر کو القاعدہ کے مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں کم از کم 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حملہ جنوبی صوبہ عبایا میں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG