رسائی کے لنکس

یمن سےگرفتار القاعدہ کا دہشت گرد امریکہ میں جوہری بجلی گھروں میں کام کرتا رہا تھا


نیوکلیئر پاور ہاؤس (فائل فوٹو)

نیوکلیئر پاور ہاؤس (فائل فوٹو)

عہدےداروں نےکہا ہے کہ مشتبہ طور پر القاعدہ سے وابستہ ایک امریکی شہری، جِسے یمن کے حکام نے گرفتار کر لیا ہے، امریکہ میں جوہری بجلی گھروں میں کام کرتا رہا تھا۔

کئی جوہری بجلی گھروں کی مالک ایک امریکی کمپنی، پی ایس اِی جی، نے جمعے کے روز کہا ہے کہ شریف موبلے نے امریکہ کی مشرقی ریاست نیو جرسی کے ایٹمی ری ایکٹر وں اور دوسری تنصیبات پر کام کیا تھا۔

موبلے القاعدہ سے وابستہ اُن 11 مشتبہ ارکان میں شامل ہے جنھیں یمن کے دارالحکومت صنعہ میں اِس ماہ کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔

26سالہ موبلے نے فرار کی ایک کوشش کے دوران ایک محافظ کو گولی مار کو ہلاک کر دیا تھا اور وہ خود بھی زخمی ہوگیا تھا۔ اِس وقت وہ زیرِ علاج ہے۔

پی ایس اِی جی نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ موبلے نے بیشتر ایندھن کی دوبارہ بھرائی کے مرحلوں میں بیک وقت کئی کئی گھنٹے کام کیا تھا، جب پلانٹ بند ہوتا ہے۔ اور اُس کا کام معمول کا جسمانی محنت کا کام تھا۔

کمپنی کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ اُس نے امریکہ کے جوہری کارخانوں میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ موبلے کے معاملے کی چھان بین کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG