رسائی کے لنکس

یمن: خودکش بم دھماکے میں کم از کم 90 ہلاک


تفتیش کار دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں

تفتیش کار دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں

یمن میں حکام نے کہا ہے کہ پیر کو ہونے والے ایک طاقتور خودکش بم دھماکے میں کم از کم 90 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل کے قریب الصبین چوک میں یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب فوجی ایک پریڈ کی مشق میں مصروف تھے اور ہلاک و زخمی ہونے والوں میں اکثریت فوجیوں کی ہے۔

فوجی پریڈ کا باضابطہ انعقاد منگل کو شمالی اور جنوبی یمن کے بائیسویں اتحاد نو کی قومی تقریبات کے موقع پرکیا جانا تھا اور صدر عبدالرابو منصور کی اس میں شرکت متوقع تھی۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ فوجی وردی میں ملبوس خودکش بمبار نے سپاہیوں کی ایک بٹالین کے درمیان پہنچ کر جسم سے بندھے بارود میں دھماکا کردیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا اور اس طرف جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔

XS
SM
MD
LG