رسائی کے لنکس

یمن: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 70 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن کے سکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ صوبہ تعز کے المکہ ساحل کے قریب پیش آیا جہاں تیز ہوائیں اور شدید لہریں اس کشتی کے ڈوبنے کا سبب بنیں۔

یمن کے مغربی ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے جن میں اکثریت ایتھوپیا کے باشندوں کی بتائی جاتی ہے۔

یمن کے سکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ صوبہ تعز کے المکہ ساحل کے قریب پیش آیا جہاں تیز ہوائیں اور شدید لہریں اس کشتی کے ڈوبنے کا سبب بنیں۔

یہ حادثہ ہفتہ کو پیش آیا لیکن حکام نے اس کی اطلاع اور تصدیق اتوار کو کی۔

بحیرہ احمر کے راستے یمن اور پھر یہاں سے یورپ جانے کا تصور لیے ہر سال ہزاروں افراد ایسی کشتیوں میں سفر کرتے ہیں جن میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کیا جاتا ہے اور یا پھر دیگر غیر قانونی طریقے سے ان لوگوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے سال 2014ء کو سمندری راستے سے یمن پہنچنے والے تارکین وطن کے لیے سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا تھا۔

رواں برس اب تک سمندری سفر کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 285 تک پہنچ گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG