رسائی کے لنکس

یمن بم دھماکہ: برطانوی سفیربچ گئے


یمن میں برطانوی سفیر
یمن میں برطانوی سفیر

یمن میں برطانوی سفیر ٹموتھی ٹورلوٹ ، اُس وقت بال بال بچ گئے جب دارالحکومت ثنا میں اُن کے قافلے پرایک بم دھماکہ ہوا۔

پیر کے روز سفیر کی گاڑی کے قریب یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب وہ برطانوی سفارت خانے کی طرف جا رہے تھے۔

یمن کا کہنا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ واشنگٹن میں یمنی سفارت خانے نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آوراُس وقت ہلاک ہوگیاجب اُس نے اپنے جسم سے لپٹے دھماکہ خیزمواد کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

کسی اور ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے میں تین راہگیرزخمی ہوئے۔

اِس خودکش حملے کے لیے کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ القاعدہ کی کارستانی دکھائی دیتی ہے۔

برطانیہ کا سفارت خانہ اس وقت بند ہے، اور اُس نے یمن میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو زیادہ نمایاں نہ کریں۔

XS
SM
MD
LG