رسائی کے لنکس

یمن کے حوثی باغیوں نے تین امریکی رہا کردیے


صنعا
صنعا

اومان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، تینوں امریکی باغیوں کے زیر قبضہ دارلحکومت صنعا سے بدھ کو پرواز کی۔ اومان سے جاری ہونے والی اس خبر میں ان امریکیوں کی شناخت نہیں بتائی گئی

یمن میں شعیہ باغیوں کے زیر حراست تین امریکی شہری رہا کر دیے گئے ہیں اور انھیں اومان کے دارلحکومت پہنچا دیا گیا ہے۔

اومان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، تینوں امریکی باغیوں کے زیر قبضہ دارلحکومت صنعا سے بدھ کو پرواز کی، اومان سے جاری ہونے والی اس خبر میں ان امریکیوں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔

تاہم، آزاد سیکورٹی حکام کے مطابق، ان میں سے دو افراد اپنی گرفتاری کے وقت اقوام متحدہ کے لئے کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ تینوں امریکیوں کو باغیوں کی انٹلی جنس ایجنسی نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

یمن میں سینکڑوں غیر ملکیوں کو سیاسی بنیاد پر یا تاوان کے لئے یرغمال بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم، ان میں سے اکثر کو نقصان پہنچائے بغیر بعد میں رہا کر دیا گیا۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی شعیہ باغیوں اور ان کے اتحادی اور بین الااقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور جنوب کے علیحدگی پسند ملیشیا کے درمیان لڑائیوں کے باعث یمن تقسیم ہو کر رہ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی سربراہی میں اس سال مارچ میں مداخلت کے آغاز سے اب تک 5 ہزار 600 یمنی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر اتحادی ممالک کے درجنوں فوجی بھی اس جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG