رسائی کے لنکس

یمن:اختیارات کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے


صدر صالح
صدر صالح

خلیج تعاون کی تنظیم (جی سی سی)کے سربراہ یمن میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے تیارہ کردہ معاہدے پر اتفاق کے بغیر یمن سے روانہ ہوگئے۔

جی سی سی کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف بن راشد الزیانی صدر علی عبداللہ صالح اور حزب مخالف کے رہنماؤں کی طرف سے اس معاہدے پر دستخط نہ ہونے کے بعد بدھ کو رات گئے صناء سے روانہ ہوئے۔ انھوں نے روانگی سے پہلے کوئی بیان نہیں دیا تاہم خبر رساں اداروں نے یمنی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ مسٹر صالح کو معاہدے پر دستخط کرنے والے ایک اپوزیشن رہنما پر اعتراض تھا۔

اس سے قبل مسٹر صالح اور حزب مخالف کے ایک عہدیدار کے قریبی ساتھی کا کہنا تھا کہ طرفین بدھ کو اس معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس معاہدے میں تجویز کیا گیا ہے اگر صدر صالح تیس روز میں اختیار اپنے نائب کو منتقل کردیتے ہیں تو انھیں مقدمات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

گذشتہ ماہ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا منصوبہ اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا جب مسٹر صالح نے کہا کہ وہ اس پر بحیثیت صدر نہیں بلکہ حکمران جماعت جنرل پیپلزکانگریس کے سربراہ کی حیثیت میں دستخط کریں گے۔

XS
SM
MD
LG