رسائی کے لنکس

یمن: ہادی کی حامی فوج نے ملک کا بیشتر علاقہ خالی کرا لیا


اس ہفتے کے آغاز پر العاند فوجی اڈے کا قبضہ واپس لینے سے اس جنوبی بندرگاہ کی حفاظت کے لئے کوشاں سرکاری فوج کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ یہ اڈہ حوثی باغیوں کے قبضے میں جانے سے پہلے تک امریکی فوجیوں کی جانب سے یمن کے القاعدہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کے لئے استعمال ہو رہا تھا

یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی کی وفادار فوج نے سعودی قیادت میں جاری فضائی مہم کی مدد سے صوبائی دارلحکومت سمیت ملک کا بیشتر جنوبی علاقہ حوثی باغیوں سے خالی کرا لیا ہے۔

حکومت کی حامی فوج شعیہ حوثی جنگجوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے بدھ کو دس جنوبی گاؤں، العاند ائربیس اور پھر حوثیوں کے دارلحکومت لہج کو حالیہ دنوں میں واپس لیا ہے۔ تاہم، ایرانی حمایت یافتہ حوثی اب بھی عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک کے دارلحکومت صنعا سمیت بیشتر شمالی علاقوں پر قابض ہیں۔

اس ہفتے کے آغاز پر العاند فوجی اڈے کا قبضہ واپس لینے سے اس جنوبی بندرگاہ کی حفاظت کے لئے کوشاں سرکاری فوج کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ یہ اڈہ حوثی باغیوں کے قبضے میں جانے سے پہلے تک امریکی فوجیوں کی جانب سے یمن کے القاعدہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کے لئے استعمال ہو رہا تھا۔

عدن اور جنوبی خطے کا کنڑول حاصل کرنے کے بعد دیگر سرکاری حکام کے ہمراہ سعودی عرب فرار ہونے والے یمنی صدر مسٹر ہادی کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

جلاوطن یمنی حکومت کی جانب سے باغیوں کو فراہم کی جانے والی امداد کو حامی افواج کی جانب موڑ دیئے جانے کے بعد صنعاء کے شہریوں نے ایک بار پھر خوراک اور ایندھن کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG