رسائی کے لنکس

یمن نے قیدیوں کے فرار کی اطلاعات کی تردید کردی


یمن نے قیدیوں کے فرار کی اطلاعات کی تردید کردی

یمن نے قیدیوں کے فرار کی اطلاعات کی تردید کردی

یمن کی وزارتِ داخلہ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ جمعرات کے روز جنوبی یمن کے کسی جیل سے کم سے کم 30 قیدی فرار ہوگئے۔

اس سے پہلے عہدے داروں نے کہا تھا کہ جنوبی یمن کی علحدگی پسند تحریک سے وابستہ قیدیوں کا ایک گروپ بم کے ایک دھماکے کے بعد جیل سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چار قیدی زخمی ہوگئے۔

یہ واضح نہیں کہ وہ بم پولیس نے پھینکا تھا یا کسی قیدی نے ۔

اسی دوران علحدگی پسند لوگوں نے کہا ہے کہ جنوبی شہر رضفان میں پولیس نے احتجاجی مظاہرین پر گولی چلا کر کم سے کم ایک شخص کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ نفاذِ قانون کے ذمّے دار حکام نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولی چلائى تھی۔

جنوب کے علاقے میں حالیہ مہینوں میں علحدگی پسند عناصر اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG