رسائی کے لنکس

یمن میں حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کا اعلان


یمن میں حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کا اعلان
یمن میں حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کا اعلان

یمن میں حکومت کے مخالفین نے جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے اوراسے وہ ”فیصلہ کن جمعہ“ قرار دے رہے ہیں۔

مظاہروں کے اس تازہ سلسلے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب رواں ہفتے حکومت نے مظاہرین پر شدید کریک ڈاؤن کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو صدر علی عبداللہ صالح کے وفادارمسلح افراد نے البیدہ میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

بدھ کو بھی حکومت مخالف مظاہرے کے دوران تشدد سے 21افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دریں اثناء اطلاعات کے مطابق خلیج تعاون کی تنظیم ’جی سی سی‘ کے سربراہ عبدالطیف بن راشد الزیانی ہفتے کو یمن جائیں گے جہاں وہ گروپ کی طر ف سے توڑے گئے معاہدے کو بحال کرنے پر زور دیں گے۔ اس معاہدے میں مسٹر صالح سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اختیارات ایک نائب کو منتقل کردیں لیکن انھوں نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

قطر نے گذشتہ روز اس جی سی سی کے اس معاہدے سے خود کو علیحدہ کرلیا تھا۔ قطر کے دفتر خارجہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ”مجوزہ معاہدے پر دستخط کرنے میں تاخیر ، کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچنے اور یمنی سکیورٹی فورسز اور مخالفین کے درمیان بڑھتی ہوئے جھڑپوں “ نے اسے اس اقدام پر مجبور کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کو یمن میں القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی گاڑی پر حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG