رسائی کے لنکس

یمن: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،30 افراد زخمی


یمن: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،30 افراد زخمی
یمن: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،30 افراد زخمی

یمن میں سیکیورٹی فورسز نے صدر علی عبداللہ صالح کی اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

طبی عملے اور عینی شاہدوں کا کہناہے کہ تشدد کا یہ واقعہ ہفتے کے روز جنوبی شہر تعز میں پیش آیا۔

ہفتے ہی کے دن چھ ملکی خلیج تعاون کونسل کے سربراہ عبدالطیف الزیانی، کونسل کی مدد سے طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی کوشش کے سلسلے میں یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچے۔ اس معاہد میں صدر صالح سے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا ہے جس کے بدلے میں ان کے خلاف مقدمے قائم نہیں کیے جائیں گے۔

مسٹر صالح مجوزہ معاہدے پر دستخطوں سے انکار کرچکے ہیں۔

جمعے کے روز مسٹر صالح نے صنعا میں اپنے حامیوں سے کہا کہ ان کا فوری طورپر اقتدار چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی جب دارالحکومت اور ملک کے دوسرے حصوں میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین ان کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ جمعے کے روز مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم ازکم تین افرادہلاک ہوگئےتھے۔

XS
SM
MD
LG