رسائی کے لنکس

یمن: صدارتی محل پر حملے میں عبد اللہ صالح زخمی


An India woman participates in a protest against the recent gang rape of a young woman in moving bus, in New Delhi, India, January 7, 2013.
An India woman participates in a protest against the recent gang rape of a young woman in moving bus, in New Delhi, India, January 7, 2013.

یمن کے صدر علی عبدالله صالح دارالحکومت صنعا میں صدراتی محل پر ہونے والے راکٹ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

حزب اختلاف سے منسلک ایک نجی ٹی وی چینل نے اطلاع دی تھی کہ صدارتی محل میں واقع مسجد پر اُس وقت راکٹ گرے جب صدر صالح نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ اس حملے میں کئی اعلیٰ حکام بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں یمنی وزیر اعظم اور پارلیمان کے اسپیکر شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔

اس سے قبل یمنی سکیورٹی فورسز اور قبائلی رہنما شیخ صادق الاحمر کے حامیوں کے درمیان لڑائی میں تیزی آ گئی تھی جب کہ صنعا میں حزب اختلاف سے منسلک ٹی وی چینل کا صدر دفتر بھی تباہ ہو گیا۔

صدر صالح کے 30 سالہ اقتدار کے خلاف جنوری سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG