رسائی کے لنکس

یمنی صدر کا رمضان میں بات چیت کا مطالبہ


یمن میں مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجی قوت کا استعمال
یمن میں مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجی قوت کا استعمال

یمنی صدر علی عبد اللہ صالح نے مظاہرین سے کہاہے کہ وہ ملک میں ایک عرصے سے جاری احتجاج ختم کرکےرمضان کے مبارک میں سیاسی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کریں۔

مسٹر صالح نے اپنا یہ بیان اتوار کو سعودی عرب سے جاری کیا، جہاں وہ جون میں صدارتی محل پرحملے میں زخمی ہونے کے بعد سے زیر علاج ہیں۔

اِس سے قبل حزب اختلاف نے ان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ بات چیت صرف اس صورت ممکن ہے کہ33 سال سے صدر کے عہدے پر براجمان عبداللہ صالح ، اقتدار سے اپنی علیحدگی کےخلیجی کونسل کے منصوبے پر دستخط کرنے پر تیار ہوجائیں۔

حزب اختلاف گذشتہ چھ ماہ سے صدر صالح کے استعفے کے لیےمظاہرے کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG