رسائی کے لنکس

یمن: شیعہ باغیوں پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام


یمن میں فوج کا پہرہ
یمن میں فوج کا پہرہ

صوبہ سعدہ میں باغیوں کے ایک حملے میں کم سےکم ایک فوجی ہلاک اورکئى زخمی ہوگئے

یمن کے ایک عہدے دار نے شیعہ باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فائر بندی کے ایک سمجھوتے کے طے ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد اُس کی خلاف ورزی کی ہے۔

نائب وزیرِ داخلہ محمد عباللہ القوسی نے کہا ہے کہ صوبہ سعدہ میں باغیوں کے ایک حملے میں کم سے کم ایک فوجی ہلاک اور کئى زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ باغیوں نے اُن کی گاڑی پر بھی حملہ کیا۔

باغیوں نے فوری طور پر کوئى تبصرہ نہیں کیا۔

یمن کے صدر علی عبداللہ صالح اور باغیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی کے درمیان فائر بندی جمعرات کے روز طے پائى تھی۔ اس میں باغیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں سے نکل جائیں، قیدیوں کو رہا کردیں اور سرحد کے اُس پار سعودی عرب میں حملے کرنا بند کردیں۔ حکومت اس کے بدلے میں باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روک دینے پر رضامند ہوگئى ہے۔

XS
SM
MD
LG