رسائی کے لنکس

یمن: فائرنگ سے سعودی سفارت کار ہلاک


یمنی سکیورٹی اہلکار

یمنی سکیورٹی اہلکار

حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو دارالحکومت صناء میں حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی وردیاں پہنچ رکھی تھیں اور انھوں نے سعودی سفارتکار کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

یمن میں سعودی عرب کے ایک سفارتکار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو دارالحکومت صناء میں حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی وردیاں پہنچ رکھی تھیں اور انھوں نے سعودی سفارتکار کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ سے سفارتکار اور ان کا محافظ ہلاک ہوگئے۔

یمن میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند دہشت گردی کی کارروائیاں اور سرکاری عہدیداروں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے ملک کےجنوبی علاقے میں بھرپور آپریشن کرکے اپنا قبضہ بحال کیا تھا۔

سعودی عرب بھی القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائیاں کرتا رہتا ہے جو یمن میں واقع اپنے ٹھکانوں سے سعودی مفادات پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں سعودی حکام نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سعودی اور یمنی باشندے بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG