رسائی کے لنکس

یمن: خود کش حملے، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی


فائل
فائل

متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ منگل کو عدن میں راکٹ حملوں میں یمن کے فوجی اور سعودی اتحادیوں سمیت ان کے 15 فوجی ہلاک ہوئے ہیں

داعش کے شدت پسند گروپ نے یمن کے شہر عدن میں سرکاری ہیڈکوارٹرز اور سعودی اتحاد کے مراکز پر متواتر تباہ کن حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ان حملوں کو راکٹ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کا الزام ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل پر عائد کیا گیا تھا۔

تاہم، آن لائن پوسٹ میں دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے خود کش تھے، جو ان کے مسلح جنگجوؤں نے چار مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے۔

متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ منگل کو عدن میں ہونے والے راکٹ حملوں میں یمن کے فوجی اور سعودی اتحادیوں سمیت 15 فوجی ہلاک ہوئے۔

’وام‘ نیوز ایجنسی کے حکام نے ان حملوں کی ذمہ داری ایک سال سے زائد عرصے سے یمن حکومت سے برسر پیکار حوثی قبائل پر عائد کی تھی۔

متحدہ عرب امارات اُس سعودی اتحاد کا رکن ہے جو ان باغیوں سے لڑ رہا ہے۔

یمن کے دارلحکومت، صنعا میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے دوسرے دھماکے میں بھی 6 افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG