رسائی کے لنکس

یمن میں خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک


یمن میں خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک
یمن میں خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک

یمن میں حکام نے کہا ہے کہ اتوار کو دو مختلف خودکش حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حملے جنوبی صوبے ابیان میں کیے گئے جہاں سکیورٹی فورسز اور القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے حفاظتی چوکی پر حملہ کیا جب کہ دوسرے نے قبائلیوں کے ایک اجلاس کے دوران مجمے میں پہنچ کر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا۔

صدر علی عبداللہ صالح کے مستعفی ہونے کے حق میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری تحریک کے دوران عسکریت پسندوں نے جنوبی یمن کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ جون میں صدارتی محل پر ہونے والے ایک راکٹ حملے میں زخمی ہونے کے بعد مسٹر صالح اس وقت سعودی عرب میں زیر علاج ہیں۔

سرکاری افواج عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں لیکن کئی ہفتوں کی لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد بھی معمولی پیش رفت ہو سکی ہے۔

امریکہ اور سعودی عرب نے عسکریت پسندوں کی جانب سے یمن میں حکومت مخالف تحریک کا ناجائز فائدہ اُٹھانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG