رسائی کے لنکس

یمن: سویڈنی باشندے کا اغوا


یمن: سویڈنی باشندے کا اغوا

یمن: سویڈنی باشندے کا اغوا

یمن سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ملک کے جنوب سے سویڈن کے ایک باشندے کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح قبائلیوں نے سویڈیش باشندے کو صوبہ آبیان سے اغوا کیا۔

آبیان میں گذشتہ کئی مہینوں سے سکیورٹی فورسزاور مشتبہ طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوتی آئی ہیں جب کہ یہ صوبہ مقامی علیحدگی پسند باغیوں کی سرگرمیوں کے باعث بھی عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔

یمنی قبائلی اکثر غیر ملکیوں کواغواء کر کے اُن کی رہائی کے بدلے حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے زور ڈالتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG