رسائی کے لنکس

یمن: باغیوں کے خلاف چار امریکی فضائی کارروائیاں


فائل
فائل

امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان، کرنل پیٹر رائڈر نے جمعے کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان میں سے ایک کارروائی 19 مئی کو وسطی یمن کے صوبہ ٴ شبواہ میں کی گئی

امریکی فوج نے یمن میں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں متعدد فضائی کارروائیاں کرنے کا اعلان کیا ہے، جس دوران القاعدہ کے مجموعی طور پر 15 شدت پسند ہلاک ہوئے، جن کے بارے میں اس سے قبل کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

پینٹاگان کے مطابق، یوں، صرف اس سال یمن میں کی گئی انسداد دہشت گردی کی امریکی کارروائیوں میں اب تک کُل نو دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان، کرنل پیٹر رائڈر نے جمعے کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان میں سے ایک کارروائی 19 مئی کو وسطی یمن کے صوبہ ٴ شبواہ میں کی گئی۔ کمان مشرق وسطیٰ میں تمام سمندر پار فوجی کارروائیوں کی نگرانی کے کام پر مامور ہے۔

تین فروری کو ہونے والے اس فضائی حملے میں اسی صوبے میں القاعدہ کے چھ رہنما ہلاک ہوئے۔ فروری میں دو جب کہ مارچ میں ایک کارروائی کے دوران مشرقی اور وسطی یمن میں القاعدہ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رائڈر نے کہا ہے کہ جزیرہ نما عربستان میں القاعدہ ایک بڑے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ان فضائی حملوں کے بارے میں اعلان فوج کی جانب سے کیے گئے فیصلے کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد کارروائی کو ’’مزید شفاف بنانا ہے‘‘، خاص طور پر ایسے میں جب فوج نے عراق اور شام میں کیے گئے حملوں کی نشاندہی کی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’پیش رفت کے حصول کے لیے، ہمارا ارادہ یہ ہے کہ اسی قسم کے عمل میں اضافہ کیا جائے‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ آئندہ کی جانے والی کارروائیوں میں تاخیر ممکن ہے، جس سے انٹیلی جنس اکٹھی کرنے اور کارروائی کا جائزہ لینے کا وقت میسر آئے گا۔

XS
SM
MD
LG