رسائی کے لنکس

یمن: بم حملے میں 35 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حملہ آور نے بظاہر اُن لوگوں کو نشانہ بنایا جنھوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرکاری افواج کی کارروائی کی حمایت کی تھی۔

یمن میں عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ملک کے صوبہ ابیان میں ایک خودکش حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس جنوبی صوبے کے علاقے جار میں ہفتہ کو ہونے والے بم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائیٹرز‘ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بظاہر اُن لوگوں کو نشانہ بنایا جنھوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرکاری افواج کی کارروائی کی حمایت کی تھی۔

القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں نے گزشتہ سال صوبہ ابیان کے متعدد علاقوں پر اُس وقت قبضہ کر لیا تھا جب حکومت کی تمام تر توجہ اُس وقت کے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف جمہوریت پسندوں کی تحریک سے نمٹنے پر مرکوز تھی۔

تاہم مسٹر صالح کی جگہ صدارت کا منصب سنبھالنے والے ابد ربة منصور الھادی نے ان علاقوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کروانے کے لیے مئی میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG