رسائی کے لنکس

عہدیداروں نے بتایا کہ بم دھماکے کا ہدف ایک گاڑی تھی اور اس حملے میں دو دیگر فوجی زخمی بھی ہو گئے۔

یمن کے دارالحکومت صنا میں ایک بم دھماکے میں کم از کم دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ بم دھماکے کا ہدف ایک گاڑی تھی اور اس حملے میں دو دیگر فوجی زخمی بھی ہو گئے۔

حملے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یمن میں حکومت القاعدہ کے مقامی جنگجوؤں کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ملک میں تشدد کے دیگر واقعات سے نمٹنےمیں مصروف ہے۔

امریکہ یمن میں القاعدہ کی شاخ کو دہشت گرد گروہ میں سب سے زیادہ مہلک تصور کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG